اسلام آباد( اباسین خبر)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے بانی چیئرمین اور سابق وزیرِ اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 46 ویں برسی کے موقع پر پیغام جاری کیا ہے۔ بلاول بھٹو نے اپنے پیغام میں کہا کہ 45 سال بعد عدالت نے یہ اعتراف کیا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کو فیئر ٹرائل کا موقع نہیں دیا گیا تھا، اور یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ سچ ہمیشہ جیتتا ہے۔بلاول نے یاد دلایا کہ 46 سال قبل آج کے دن، شہید ذوالفقار علی بھٹو کو رات کے اندھیروں میں ایک جعلی مقدمے میں پھانسی دی گئی تھی، اور دورانِ ٹرائل انصاف کے تمام تقاضے نظرانداز کیے گئے، جس کا حالیہ اعتراف سپریم کورٹ نے کیا۔بلاول نے مزید کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو وہ عہد ساز شخصیت تھے جنہوں نے سیاست کو محلات سے نکال کر عوام کے درمیان لایا، عوام کو طاقت کا سرچشمہ بنایا، اور ایک جمہوری پاکستان کے لیے ان کی قربانیوں اور وژن کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ ان کے تحائف میں متفقہ آئین، جوہری پروگرام، اور زرعی و صنعتی اصلاحات شامل ہیں جو ملک کے مستقبل کی بنیاد ہیں۔
ذوالفقار علی بھٹونے سیاست کو محلات سے نکال کر عوام کے درمیان لایا: بلاول بھٹو زرداری
6