6
لاہور( اباسین خبر)وفاقی حکومت نے لاہور کی 10 احتساب عدالتوں میں سے 5 کو ختم کر دیا ہے اور ان کی منتقلی کے نوٹیفکیشن کا اجرا کیا ہے۔ اس فیصلے کے مطابق، احتساب عدالت 1 کو انٹیلیکچول پراپرٹی ٹربیونل جبکہ احتساب عدالت 8 کو انٹیلیکچول پراپرٹی ٹربیونل 3 لاہور میں منتقل کیا گیا ہے۔اسی طرح، احتساب عدالت 3 کو اسپیشل کورٹ کسٹم ملتان اور احتساب عدالت 6 کو اسپیشل کورٹ کسٹم لاہور میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق، احتساب عدالت 7 کو اسپیشل کورٹ سنٹرل گجرات میں منتقل کیا گیا ہے۔ یہ تبدیلیاں وفاقی حکومت کی جانب سے اداروں کے مثر انتظام کے تحت کی گئیں۔