کراچی ( اباسین خبر) نارتھ کراچی کے علاقے پاور ہاس چورنگی کے قریب ایک ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص زخمی ہو گیا، جس کے بعد مشتعل افراد نے 9 ٹرکوں کو آگ لگا دی۔ اس میں 5 ڈمپر اور 4 واٹر ٹینکر شامل تھے۔پولیس کے مطابق، حادثے کے بعد علاقے میں بھاری نفری پہنچ گئی اور فائر ٹینڈرز کی مدد سے ٹرکوں میں لگی آگ کو بجھایا گیا۔ پولیس اسپتالوں سے زخمیوں کے بارے میں معلومات حاصل کر رہی ہے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ڈمپر تیز رفتاری سے آ رہا تھا اور اس نے دو موٹر سائیکلوں کو ٹکر مار دی۔ خوش قسمتی سے دونوں موٹر سائیکل سوار محفوظ رہے۔ لوگوں نے ڈمپر کو روکنے کی کوشش کی اور اس کے سامنے موٹر سائیکلیں رکھ دیں، مگر ڈمپر ڈرائیور نے فرار کی کوشش کی اور اس دوران موٹر سائیکلوں کو کچل دیا۔ اس موقع پر مشتعل افراد نے ڈرائیور کو پکڑ کر اس کی پٹائی بھی کی۔
نارتھ کراچی میں ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار زخمی، مشتعل افراد نے 9 ٹرکوں کو آگ لگا دی
3