کو ئٹہ ( اباسین خبر)بلوچستان کے علاقے مستونگ میں ایک بار پھر پولیس کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا، شمس آباد کے قریب پولیس ٹرک پر ہونے والے دھماکے میں بلوچستان کانسٹیبلری کے 3 جوان شہید اور 16 اہلکار زخمی ہو گئے ،ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق یہ دھماکا کنڈ مسوری کے مقام پر اس وقت ہوا جب آر ٹی سی قلات سے اہلکاروں کو لے جانے والا پولیس ٹرک گزر رہا تھا، دھماکا ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی کے ذریعے کیا گیادھماکے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے جبکہ ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا، شدید زخمی اہلکاروں کو کوئٹہ منتقل کیا جا رہا ہے ،بولان میڈیکل کمپلیکس اسپتال اور سول اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو فوری طور پر طلب کر لیا گیا ہے وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے اور زخمی اہلکاروں کو فوری اور بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے، ان کا کہنا ہے کہ شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا جائے گا۔
مستونگ میں دھماکہ، 3 جوان شہید 16 زخمی، اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ
11