پشاور( اباسین خبر)کرک میں انڈس ہائی وے پر لکی غنڈکی کے قریب پیش آیا ایک دلخراش حادثہ، جب ایک ٹریلر مسافر وین پر چڑھ گیا جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئیڈسٹرکٹ ریسکیو افسر کے مطابق حادثہ اس قدر شدید تھا کہ ٹریلر وین پر چڑھ گیا اور کئی مسافر گاڑی میں پھنس گئے، جس پر ریسکیو اہلکاروں کو امدادی کارروائیوں میں خاصی مشکلات کا سامنا کرنا پڑاریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ تمام لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہیمقامی افراد بھی امدادی کارروائیوں میں ریسکیو ٹیموں کے ساتھ شریک ہیں، حادثے کے باعث علاقے میں افسوس اور غم کی فضا چھا گئی ہیپولیس نے جائے حادثہ کو گھیرے میں لے کر ابتدائی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ حادثے کی وجہ معلوم کی جا سکے۔
کرک میں خوفناک حادثہ، ٹریلر وین پر چڑھ گیا، 10 جاں بحق 8 زخمی، اسپتال میں ایمرجنسی نافذ
8