لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ میں انتظامی تبدیلیوں کا سلسلہ جاری ہے اور اب ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کا اہم عہدہ بھی خالی ہو گیا ہیذرائع کے مطابق ندیم خان نے نوٹس کی مدت مکمل ہونے پر عہدہ چھوڑ دیا ہے جس کے بعد یہ اہم پوسٹ خالی ہو گئی ہییاد رہے کہ چند ہفتے قبل ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سمیع الحسن بھی اپنے عہدے سے الگ ہو چکے ہیںپاکستان کرکٹ بورڈ کی ویب سائٹ سے دونوں عہدے ہٹا دیے گئے ہیں جس سے واضح ہوتا ہے کہ پی سی بی ایک بار پھر بڑے پیمانے پر انتظامی تبدیلیوں کی جانب بڑھ رہا ہیذرائع کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کے لیے سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید کا نام زیر غور ہے اور اس حوالے سے مشاورت جاری ہیشائقین کرکٹ اور ماہرین کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ سے قبل مسلسل تبدیلیاں کارکردگی پر اثر ڈال سکتی ہیں۔
پی سی بی میں ایک اور اعلی عہدہ خالی، ندیم خان مستعفی، عاقب جاوید کے نام پر غور
8