17
کراچی ( کامرس ڈیسک)کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے آئندہ ماہ افراطِ زر میں اضافے کا عندیہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی ادائیگیاں 26 ارب ڈالرز تک پہنچ چکی ہیں، جن میں سے 16 ارب ڈالرز کی رول اوور یا ری فنانس ہوں گی۔ جمیل احمد کے مطابق، بقایا 10 ارب ڈالرز میں سے 8 ارب ڈالرز کی ادائیگیاں مکمل کی جا چکی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مالی سال 25 کے اختتام تک پاکستان کی جی ڈی پی نمو 2.5 سے 3.5 فیصد کے درمیان رہنے کی توقع ہے، تاہم اگر زرعی ترقی بہتر رہی تو معاشی نمو 4.2 فیصد تک جا سکتی ہے۔