7
لاہور( اباسین خبر)نائب امیرِ جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صوبوں کی شکایات کا ازالہ کریں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پانی کی تقسیم کا فارمولہ پہلے سے طے شدہ ہے اور کسی صوبے کو دوسرے صوبے کا پانی چوری نہیں کرنا چاہیے۔ لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ 15 اپریل کو پنجاب میں گندم کے بحران پر کاشتکار احتجاج کریں گے۔