12
کراچی ( کامرس ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھنے کو ملا ہے، جہاں 100 انڈیکس میں 1 ہزار 186 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور یہ 1 لاکھ 16 ہزار 39 پر پہنچ گیا۔ آج کے کاروبار کے دوران انڈیکس نے 1 لاکھ 16 ہزار 177 پوائنٹس کی بلندی بھی چھوئی۔ گزشتہ ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 14 ہزار 853 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔