اسلام آباد( اباسین خبر)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے اور آئی ایم ایف پروگرام میں اس کا کردار انتہائی اہم رہا۔ اسلام آباد میں زرعی اسکالرشپ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستانی زرعی گریجویٹس اعلی تعلیم کے لیے چین جا رہے ہیں اور ان کے تجربات سے فائدہ اٹھایا جائے گا۔شہباز شریف نے چین میں زرعی یونیورسٹی کا دورہ کیا اور وہاں کی تحقیق کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی طلبا بیجنگ اور اسلام آباد کے درمیان ایک اہم پل کا کردار ادا کریں گے۔ وزیرِ اعظم نے یہ بھی بتایا کہ زرعی گریجویٹس کا میرٹ پر انتخاب کیا گیا ہے اور آزاد کشمیر، گلگت بلتستان سمیت تمام صوبوں سے طلبا شامل ہیں۔ بلوچستان کا کوٹہ 10 فیصد سے زائد ہے۔
چین کی مدد سے پاکستان کے زرعی شعبے میں بھی انقلاب لائیں گے، شہباز شریف کا بڑا اعلان
13