کراچی ( سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل رانڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ پی ایس ایل نے ہمارے کھلاڑیوں کو مالی فوائد کے ساتھ ساتھ ان کے کیریئر کو بھی نئی جہت دی۔ کراچی میں نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے فہیم اشرف نے کہا کہ اس بار نئی ٹیم کے ساتھ میدان میں ہیں اور ان کا مقصد پچھلے سیزن کی طرح اچھا پرفارم کرنا ہے۔فہیم نے مزید کہا کہ ان کا پی ایس ایل میں ہمیشہ یہی ہدف ہوتا ہے کہ وہ اپنی ٹیم کو زیادہ سے زیادہ میچز جتوائیں۔ انہوں نے اس بات کا بھی اظہار کیا کہ ہر بار ان کی کوشش ہوتی ہے کہ ٹیم فائنل تک پہنچے۔ فہیم اشرف نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے حوالے سے کہا کہ وہ بیٹنگ کو زیادہ انجوائے کرتے ہیں کیونکہ بولنگ کے لیے اس فارمیٹ میں حالات مشکل ہو چکے ہیں۔
بولنگ کے مقابلے بیٹنگ کو ترجیح ، فہیم اشرف کا پی ایس ایل میں ٹیم کی کامیابی کا عزم
7