9
کو ئٹہ ( اباسین خبر)بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) نے مستونگ لک پاس پر 20 روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ بی این پی کے سربراہ اختر مینگل نے کہا کہ عوام کو درپیش مشکلات کے پیشِ نظر اب احتجاج کا رخ اضلاع کی سطح پر کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے کے بجائے اب احتجاجی ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔اختر مینگل نے مزید کہا کہ 18 اپریل کو کوئٹہ میں بی این پی کی مرکزی کابینہ کا اجلاس ہو گا جس میں آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔ احتجاجی ریلیوں کا آغاز مستونگ سے 18 اپریل کو ہوگا اور اس کے بعد یہ سلسلہ بلوچستان کے دیگر اضلاع میں بھی جاری رکھا جائے گا۔