اسلام آباد( اباسین خبر)پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی وطن واپسی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خیبر ارشاد خان مہمند کے مطابق مزید 4 ہزار 384 افغان باشندوں کو طورخم سرحد کے راستے افغانستان واپس بھیجا گیا ہے۔ارشاد مہمند نے بتایا کہ واپسی کے عمل کے دوران ٹرانزٹ کیمپ میں آنے والے 1 ہزار 480 افغان باشندے ایسے تھے جو کسی بھی قانونی دستاویز کے بغیر پاکستان میں مقیم تھے۔انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل یکم اپریل سے جاری ہے اور اب تک مجموعی طور پر 29 ہزار 744 افغان شہریوں کو ان کے وطن واپس بھیجا جا چکا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ اس عمل کو منظم اور انسانی ہمدردی کے اصولوں کے مطابق مکمل کیا جا رہا ہے، جبکہ سیکیورٹی اور دستاویزی جانچ پڑتال کا عمل بھی سختی سے جاری ہے۔
غیر قانونی افغان باشندوں کی واپسی جاری، طورخم سے مزید 4 ہزار سے زائد افراد افغانستان روانہ
7