پشاور( اباسین خبر)خیبر پختونخوا کے وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو نے دعوی کیا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے دورِ حکومت کے دوران صوبے میں دہشت گردی نے دوبارہ سر اٹھایا، جبکہ پی ٹی آئی کے گزشتہ دور میں دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہو چکا تھا۔مردان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ خیبر پختونخوا کا سب سے بڑا اور سنگین مسئلہ دہشت گردی ہے، اور عوام امن و امان کی بحالی چاہتے ہیں۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی حکومت نے قومی سلامتی کے مسئلے پر سنجیدگی نہیں دکھائی، جس کے باعث صوبہ ایک بار پھر پرانے حالات کی طرف لوٹ رہا ہے۔پی ٹی آئی میں اندرونی اختلافات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی رہنماں سے گزارش ہے کہ اختلاف رائے کو پارٹی کے اندر ہی رکھا جائے، باہر آ کر بیانات سے نقصان ہوتا ہے۔مائنز اینڈ منرل بلز پر وضاحت دیتے ہوئے ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ ان بلز کے ذریعے وفاق کو کوئی اضافی اختیار نہیں دیے جا رہے، اور بل کو بانی پی ٹی آئی کی رضامندی سے مشروط کر دیا گیا ہے۔
پی ڈی ایم کے دور میں دہشت گردی لوٹی، پی ٹی آئی دور میں امن تھا، وزیر خوراک کے الزامات
6