آسٹریا( شوبز ڈیسک)معروف بین الاقوامی برانڈز ورساچے اور ارمانی کے ساتھ کام کرنے والی آسٹریلوی ماڈل لوسی مارکووچ 27 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لوسی مارکووچ کو حال ہی میں دماغ کی شریانوں میں خرابی (AVM) کے باعث سرجری کروانا پڑی، تاہم پیچیدگیوں کے باعث وہ جانبر نہ ہو سکیں۔لوسی کی فیملی نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سرجری ایک ناگزیر ضرورت بن چکی تھی، لیکن افسوس کہ وہ اس سے بحال نہ ہو سکیں۔لوسی مارکووچ آسٹریلیا کی ٹاپ نیکسٹ ماڈل میں شامل تھیں اور عالمی شہرت یافتہ برانڈز کے ساتھ ریمپ اور اشتہارات میں جلوہ گر ہوئی تھیں۔ماڈل کی ایجنسی نے ایک جذباتی بیان جاری کرتے ہوئے لوسی کو “ایک روشن چہرہ اور روشنی کا استعارہ” قرار دیا۔ بیان میں کہا گیا کہ ماڈلنگ لوسی کا خواب تھا اور ہمیں اس کے خواب کا حصہ بننے پر فخر ہے۔فیشن انڈسٹری، مداحوں اور ساتھی ماڈلز نے سوشل میڈیا پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
ورساچے اور ارمانی کی سابق ماڈل لوسی مارکووچ انتقال کر گئیں، دماغ کی سرجری جان لیوا ثابت ہوئی
6