وا شنگٹن ( کامرس ڈیسک)امریکا نے چینی مصنوعات پر 104 فیصد ٹیکس نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیاوائٹ ہاوس نے اعلان کیا ہے کہ امریکا نے آج صبح ایک بج کر 12 منٹ سے چین کی چند مصنوعات پر 104 فیصد ٹیکس نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وائٹ ہاوس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ کے مطابق یہ اقدام چین کی جانب سے جوابی ٹیکس واپس نہ لینے کے بعد اٹھایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ سمجھتے ہیں کہ چین معاہدہ کرنا چاہتا ہے اور اس بارے میں تقریبا 70 ممالک نے امریکا سے ٹیرف کے حوالے سے مذاکرات کے لیے رابطہ کیا ہے۔لیویٹ نے یہ بھی کہا کہ ٹیرف پر نہ تو کوئی تاخیر ہوگی اور نہ ہی توسیع دی جائے گی۔دوسری جانب چین نے امریکا کے اس اقدام کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکا اپنے محصولات میں اضافہ کرتا ہے تو چین اپنے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے جوابی اقدامات کرے گا۔ چین کی وزارت تجارت کے ترجمان لین جیان نے کہا کہ امریکا کے جوابی ٹیرف بے بنیاد ہیں اور چین ٹیرف جنگ آخری وقت تک لڑنے کے لیے تیار ہے۔چین کے مطابق اس نے جو جوابی اقدامات کیے ہیں وہ مکمل طور پر جائز ہیں اور ان کا مقصد چین کی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کا تحفظ کرنا ہے۔امریکا میں کساد بازاری کا خدشہ 60 فیصد تک بڑھ گیا ہے اور گیلپ سروے کے مطابق صدر ٹرمپ کی مقبولیت میں 4 فیصد کمی آ کر 43 فیصد پر آ گئی ہے۔یورپی یونین کے وزرائے تجارت نے بھی اپنے اجلاس کے بعد کہا ہے کہ وہ امریکی مصنوعات پر جوابی ٹیرف عائد کرنے کی تیاری کر رہے ہیں اور اس کی حتمی فہرست 15 اپریل کو منظور کی جائے گی۔
امریکا نے چینی مصنوعات پر 104 فیصد ٹیکس نافذ کر دیا، چین نے بھی جوابی اقدامات کا اعلان کر دیا
4