پشاور( اباسین خبر)مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری وفاقی حکومت میں برابر حصے دار ہیں اور انہیں اس بات کا دھیان رکھنا چاہیے کہ وہ اپنی تنقید میں توازن برقرار رکھیں۔ بیرسٹر سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ بلاول نے نانا کی برسی پر بھی بانی پی ٹی آئی پر تنقید کرنے سے گریز نہیں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے دورِ حکومت میں دہشت گردی کو بڑی حد تک ختم کر دیا گیا تھا اور پاکستان کی سکیورٹی کی صورتحال کو بہتر بنایا گیا۔ بیرسٹر سیف نے یہ بھی کہا کہ حالیہ وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمے کے لیے افغانستان سے بات چیت نہیں کر رہی، جو ایک اہم مسئلہ ہے۔
بیرسٹر سیف کی بلاول بھٹو پر تنقید، پی ٹی آئی دور میں دہشت گردی کے خاتمے کا دعوی
6