13
کراچی ( اباسین خبر)سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے پنجاب کی وزیرِ اطلاعات عظمی بخاری کے حالیہ بیان پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عظمی بخاری نے کہا تھا کہ صدر نے کینالوں کی منظوری دی ہے، جس پر انہیں ہنسی آ رہی ہے۔ سعدیہ جاوید نے وزیرِ اطلاعات پنجاب کی معلومات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بتائیں کہ صدرِ مملکت کے پاس کون سی ایگزیکٹو سمری منظور کرنے کا اختیار ہے۔ترجمان سندھ حکومت نے مزید کہا کہ اگر عظمی بخاری نے صدرِ مملکت کے خلاف جھوٹ پھیلایا تو اس پر پیکا قانون کے تحت کارروائی کی جا سکتی ہے۔