اسلام آباد( اباسین خبر)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ایک بار پھر تہلکہ خیز دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں جب بھی مشکلات جنم لیتی ہیں اس کے پیچھے یہودی سازش کارفرما ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے حالات میں قیام پاکستان کے مقصد کو سمجھنا نہایت ضروری ہو جاتا ہے۔اسلام آباد میں فلسطین قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اگر ریاست پاکستان امت مسلمہ کی جنگ نہیں لڑے گی تو یہ اپنے وجود کی نفی کے مترادف ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کا منشور ایمان تقوی اور جہاد فی سبیل اللہ پر مبنی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان نے اسرائیل کو اس کے قیام کے وقت ہی ناجائز بچہ قرار دیا تھا اور اسرائیل کے پہلے صدر نے اپنی خارجہ پالیسی میں پاکستان کو ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ مولانا نے کہا کہ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی ناگزیر ہے اور پاکستان کا ہر فرد فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔
پاکستان میں ہر بحران کے پیچھے یہودی سازش ہے: مو لانا فضل الرحمن کا تہلکہ خیز دعوی
8