اسلام آباد( اباسین خبر) وزیراعظم شہباز شریف نے عید کے موقع پر عوام کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے بجلی کے نرخوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ گھریلو صارفین کے لیے بجلی کی قیمت 48 روپے 70 پیسے سے کم ہو کر 34 روپے 37 پیسے فی یونٹ ہو گی۔ اس کے علاوہ صنعتی صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 7 روپے 59 پیسے کی مزید کمی کی گئی ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ ملک کے معاشی حالات بہت خراب تھے لیکن حکومت نے سخت محنت سے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں مشکلات آئیں مگر حکومت نے اسے کامیابی سے نمٹایا۔وزیراعظم نے بتایا کہ گردشی قرضے کو پانچ سال میں مکمل طور پر ختم کر دیا جائے گا اور آئی پی پیز سے بات چیت کے ذریعے 3696 ارب روپے بچائے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں کئی پاور پلانٹس بند پڑے تھے اور ان کی وجہ سے عوام پر اضافی بوجھ تھا، اب ان پلانٹس کو شفاف طریقے سے بیچا جائے گا۔ وزیرِاعظم نے ٹیکس مقدمات میں تیزی لانے پر چیف جسٹس کا شکریہ بھی ادا کیا۔
مہنگا ئی کی ستا ئی عوام کیلئے وزیراعظم کا بڑا اعلان، بجلی کے نرخوں میں 7 روپے سے زائد کمی کا اعلان
12