6
کراچی( اباسین خبر)پاکستان میں رواں ہفتے مغربی ہواں کے دو سسٹمز کے اثرانداز ہونے کا امکان ہے۔ موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کے مطابق، معتدل شدت کے ان سسٹمز کی وجہ سے کچھ علاقوں میں ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔ان سسٹمز کے تحت شمالی علاقوں میں آج رات سے 13 اپریل تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جواد میمن نے مزید بتایا کہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں آج سے 12 اپریل تک آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے، جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں آندھی بھی چل سکتی ہے۔