اسلام آباد( اباسین خبر) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس کھربوں ڈالرز کے معدنی ذخائر موجود ہیں، جنہیں نکالنے سے پاکستان اپنے قرضوں کے بوجھ سے نجات حاصل کر سکتا ہے۔ انہوں نے پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریکوڈک منصوبے پر پیشرفت ہوئی ہے، جو طویل عرصے سے التوا کا شکار تھا، اور اس کی ترقی حوصلہ افزا ہے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ وزیراعلی سندھ نے کوئلے کے ذخائر کو توانائی پیدا کرنے کے لیے استعمال کیا، اور پاکستان کی زرخیز زمین خصوصا پنجاب اور سندھ میں معدنی ذخائر کے حوالے سے امکانات ہیں۔ انہوں نے بلوچستان، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی معدنیات کے ذخائر کا ذکر کیا اور کہا کہ یہ ذخائر کھربوں ڈالرز کے ہیں۔شہباز شریف نے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو امریکا، چین اور یورپ سمیت پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھر میں ان کانوں پر سرمایہ کاری کے لیے سرمایہ کاروں کا خیرمقدم کیا جائے گا اور مشترکہ منصوبوں کے لیے بھی انہیں خوش آمدید کہا جائے گا۔
غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان آ ئیں اور ہمارے معد نی ذ خا ئر پر کام کریں: وزیراعظم شہباز شریف
6