اسلام آباد( کامرس ڈیسک)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد آج پاکستان پہنچے گا، جہاں وہ اگلے مالی سال کی بجٹ تجاویز کا جائزہ لے گا۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق، آئی ایم ایف وفد وزارت خزانہ حکام کے ساتھ مل کر بجٹ تجاویز تیار کرے گا۔ وفد ٹیکس ریونیو، اخراجات پر کنٹرول، اور ترقیاتی اخراجات پر پاکستانی حکام سے مذاکرات کرے گا۔ اس کے علاوہ، زرعی ٹیکس کی وصولی کے طریقہ کار پر صوبوں کے ساتھ اہداف مقرر کیے جائیں گے۔ پنشن اسکیم پر عمل درآمد اور قرض ادائیگیوں کے لیے بیرونی فنانسنگ سمیت ترقیاتی پروگرام پر بھی بات چیت ہوگی۔ وعدوں پر عمل درآمد کے جائزے کے بعد قرض کی اگلی قسط پر فیصلہ کیا جائے گا۔ وفاقی بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
آئی ایم ایف کا وفد آج پاکستان پہنچے گا، بجٹ تجاویز اور قرض کی اگلی قسط پر فیصلہ متوقع
7