تونسہ( اباسین خبر)سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہماری پسماندگی کا غلط استعمال اور غربت کو کمزوری سمجھا جا رہا ہے۔ تونسہ میں استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طویل عرصے بعد یہاں اجتماع سے خطاب کر رہا ہوں، ہم بھی کوہ سلیمان کے دامن سے ہیں اور ہمارے مسائل ایک جیسے ہیں۔مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ ہماری غربت کا جاگیر دار غلط استعمال کر رہا ہے اور اس خطے میں جے یو آئی کی آواز ہی بغاوت کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ غلامی سے بغاوت ہماری پہچان ہے، ہم آزادی کی بھیک نہیں مانگتے۔ سربراہ جے یو آئی ف نے کہا کہ مظالم کے خلاف جنگ جاری رہے گی اور اسلامی ممالک میں آگ بھڑک رہی ہے۔انہوں نے مغربی تہذیب کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہم امریکا اور مغرب کی غلامی کرنے کے لیے تیار نہیں۔ فلسطین میں اسرائیلی بمباری میں 60 ہزار مسلمان شہید ہوئے اور غزہ میں خواتین اور بچوں کی شہادت کا انتظار ہو رہا ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 77 سالوں سے ملک میں سود کے خاتمے کی بحث جاری ہے، تاہم یکم جنوری 2028 تک پاکستان میں سود مکمل طور پر ختم ہو جائے گا۔ انہوں نے مکاتب فکر اور علما کو قومی سطح پر متفقہ لائحہ عمل پیش کرنے کی دعوت دی اور کہا کہ آئندہ ہفتے اسلام آباد میں قومی کنونشن بلایا جائے گا۔
قومی کنونشن بلایا جائیگا،غلامی سے بغاوت ہماری پہچان ہے، ہم امریکا اور مغرب کی غلامی کرنے کیلئے تیار نہیں: مولانا فضل الرحمن
6