لاہور( ابا سین خبر)وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نہروں پر سیاست کرنا سندھ کا کام ہے، پیپلز پارٹی کو گھر کی لڑائی میڈیا پر نہیں لڑنی چاہیے۔چوہدری منظور کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے عظمی بخاری نے کہا کہ سندھ والے پانی کا حق اپنے پاس رکھتے ہیں، تو پیپلز پارٹی پہلے یہ طے کرے کہ پانی کس کا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی پنجاب میں رہ کر پنجاب کے خلاف نہیں لڑ سکتی۔عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ کسانوں کے حقوق کے لیے پیپلز پارٹی کو چیک کرنا چاہیے کہ کیا کسان واقعی ان کے ساتھ ہیں۔ پنجاب نے ہمیشہ بڑے بھائی کا کردار ادا کیا ہے اور نہ کبھی کسی کا حق چھینا ہے، نہ کسی کو اپنا حق کھانے دیا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے میڈیا پر لڑائی کرنے کے بجائے بہتر ہوگا کہ وہ صدر پاکستان سے سوال کریں۔
پیپلز پارٹی کو گھر کی لڑائی میڈیا پر نہیں لڑنی چاہیے: عظمی بخاری کاچوہدری منظور کی پریس کانفرنس پر ردعمل
10