لاہور( اباسین خبر)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری منظور نے وزیراعظم عمران خان کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 65 روپے فی یونٹ بجلی پیدا کر کے صرف 6 روپے کمی عوام کو دھوکا دینے کے مترادف ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نہریں قومی منصوبہ نہیں بلکہ صرف تماشا لگایا جا رہا ہے۔چوہدری منظور کا کہنا تھا کہ کسانوں کی مشکلات بڑھنے سے ملک کی معیشت متاثر ہوگی۔ ایگرو بیسڈ اکانومی کے قیام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کپاس کی پیداوار کم ہو رہی ہے اور زراعت پر لگائے گئے اضافی ٹیکس سے کسانوں کا استحصال ہو رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور میں کسانوں کو بہترین سپورٹ پرائس فراہم کی گئی، جبکہ موجودہ حکومت نے مالیہ میں بے تحاشا اضافہ کر دیا ہے۔ چوہدری منظور نے وزیر اعظم سے سوال کیا کہ سندھ اور دیگر صوبوں کے مطالبے کے باوجود مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس کیوں نہیں بلایا جا رہا؟انہوں نے چولستان میں تالاب بنانے کے منصوبے کو غیر فزیبل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ماہرین اس منصوبے سے متفق نہیں اور اس سے چھوٹے کسانوں کو نقصان پہنچے گا۔ چوہدری منظور نے کہا کہ نہری نظام میں پہلے ہی پانی کی کمی ہے اور چولستان کینال کے منصوبے سے اس کمی کو پورا کرنا مشکل ہوگا۔
بجلی کی قیمت میں معمولی کمی کر کے وزیراعظم نے حا تم طائی کی قبر پر لا ت ماری: چوہدری منظور
8