کراچی ( سپورٹس ڈیسک)انگلش کرکٹ بورڈ نے ہیری بروک کو انگلینڈ کی ون ڈے اور ٹی 20 ٹیموں کا نیا کپتان مقرر کر دیا ہے۔ یارکشائر سے تعلق رکھنے والے بیٹر ہیری بروک کو جوز بٹلر کی جگہ انگلینڈ کا نیا وائٹ بال کپتان منتخب کیا گیا ہے۔انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، جوز بٹلر کی قیادت میں انگلینڈ کی ٹیم چیمپئنز ٹرافی 2025 میں ایک بھی میچ نہیں جیت سکی تھی، جس پر بٹلر نے کپتانی سے استعفی دے دیا تھا۔نئے کپتان ہیری بروک نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کی وائٹ بال ٹیم کا کپتان بننا میرے لیے ایک بڑا اعزاز ہے۔ انہوں نے اپنے خاندان اور کوچز کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ہمیشہ ان کا ساتھ دیا۔ بروک کا کہنا تھا کہ ان کے یقین اور سپورٹ کے بغیر وہ اس مقام تک نہیں پہنچ سکتے تھے۔واضح رہے کہ ہیری بروک نے جنوری 2022 میں انگلینڈ کے لیے ڈیبیو کیا تھا اور وہ اب تک 26 ون ڈے اور 44 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں ملک کی نمائندگی کر چکے ہیں، جن میں انہوں نے 1614 رنز اسکور کیے، جن میں ایک سنچری اور 9 نصف سنچریاں شامل ہیں۔
جوز بٹلر کی جگہ ہیری بروک انگلینڈ کی وائٹ بال ٹیم کے نئے کپتان مقرر
6