کراچی( اباسین خبر) جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے رہنما مولانا راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ ہزاروں افراد کی شرکت اسرائیل مخالف مارچ کی طاقت کا ثبوت ہے اور یہ پیغام ڈونلڈ ٹرمپ جیسے عالمی کرداروں کے لیے بھی ہے۔شارع قائدین پر مارچ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا:”یہ جم غفیر اسرائیل، امریکا اور ان کے حمایتیوں کو واضح پیغام دے رہا ہے کہ ہم فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں۔”مولانا راشد سومرو نے مارچ میں موجود افراد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا:”سندھ کے کسانوں کی جنگ ہم لڑیں گے””کراچی کے عوام کو ٹینکر مافیا کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے””سندھ میں جاگیرداروں کا راج اب مزید نہیں چلے گا”انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف ٹھوس مقف اختیار کرے اور پانی، زراعت اور روزگار کے مسائل پر فوری اقدامات کرے۔
اسرائیل مخالف مارچ، راشد سومرو کا ٹرمپ کو دوٹوک پیغام،سندھ میں جاگیرداری نظام کے خلاف بھی اعلانِ جنگ
47