کراچی( اباسین خبر) ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے کہا ہے کہ ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر نے وعدے کے باوجود ڈرائیور اور گاڑی پولیس کے حوالے نہیں کیے، جس پر سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اپنے بیان میں ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا:”ڈمپر ڈرائیور شارع فیصل پر تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کر رہا تھا۔ اسے روکنے کی کوشش کی گئی لیکن وہ نہیں رکا۔”انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر اور دیگر عہدیداروں نے وقت مانگا، لیکن بعد میں اپنے وعدے سے پیچھے ہٹ گئے۔ڈی آئی جی کے مطابق:142 ڈمپروں کو چالان کیا گیا27 کو ضبط کر لیا گیا1 ڈرائیور گرفتار ہواانہوں نے کہا کہ آئندہ بھی قانون شکنی برداشت نہیں کی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی جاری رہے گی۔
ڈمپر ایسوسی ایشن کا یوٹرن، وعدے کے باوجود ٹریفک خلاف ورزی پر ڈرائیور پیش نہ کیا ،ڈی آئی جی ٹریفک کا ایکشن
8