ہری پور( اباسین خبر) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں اختلافات کوئی غیر معمولی بات نہیں، تاہم فیصلہ ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کی بات پر ہوتا ہے۔پی ٹی آئی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا:”تحریک انصاف میں اختلافات ہوتے رہتے ہیں، لیکن آخری فیصلہ عمران خان کا ہی مانا جاتا ہے۔”انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا:صدر آصف زرداری اور پیپلز پارٹی نے سندھ کا پانی فروخت کیا۔بلوچستان میں صورتحال سنگین ہے۔”ہم پر گولیاں برسائی گئیں، لاٹھی چارج ہوا، مگر ہم نے جمہوری طریقہ اپنایا۔”اپوزیشن لیڈر نے ملک بھر میں عوامی حقوق کے تحفظ کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف ہر سطح پر جمہوری جدوجہد جاری رکھے گی۔
تحریک انصاف میں اختلافات فطری، فائنل بات بانی کی ہوتی ہے:عمر ایوب کی وضاحت
7