پشاور( اباسین خبر)کرم (خیبر پختونخوا): ضلع کرم میں متحارب فریقین کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے 979 بنکرز گرادیے گئے، ضلعی انتظامیہ نے دو ماہ میں یہ کام مکمل کر لیا۔سرکاری حکام کے مطابق:بنکرز گرانے کے بعد اب مرحلہ وار اسلحہ جمع کرانے کا عمل شروع کیا جائے گا۔گزشتہ تین ماہ کے دوران علاقے میں اشیائے خور و نوش اور ادویات کی ترسیل کے لیے 1984 گاڑیاں روانہ کی گئیں۔بگن بازار میں دکانوں اور عمارتوں کی مرمت کے لیے متاثرہ خاندانوں کو مالی امداد دی گئی۔علاقے میں امدادی رقوم کی تقسیم کا سلسلہ بھی جاری ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ اس تمام عمل کا مقصد علاقے میں پائیدار امن کو یقینی بنانا اور معمولات زندگی کی بحالی ہے۔
کرم میں 979 بنکرز گرادیے گئے، اسلحہ جمع کرانے کا عمل شروع ہونے کو تیار
11