کو ئٹہ ( اباسین خبر)سیکرٹری محکمہ قانون و پارلیمانی امور بلوچستان، کلیم اللہ خان نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں جاری تعمیراتی کاموں میں کسی قسم کی تاخیر ناقابل برداشت ہے۔ مختلف اضلاع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور شفاف طریقے سے تکمیل ہماری اولین ترجیح ہے۔انہوں نے یہ بات ضلع چمن میں ڈسٹرکٹ اٹارنی کے دفتر اور رہائشی عمارت کے دورہ کے دوران متعلقہ حکام سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس دوران انہوں نے ضلع چمن میں جاری منصوبے کا تفصیلی معائنہ کیا۔سیکرٹری قانون نے متعلقہ حکام کو سختی سے ہدایت کی کہ تعمیراتی کام میں کسی بھی قسم کی معیار کی کمی یا تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور منصوبے میں ترقیاتی کام کو مزید تیز کرتے ہوئے اس کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں وزیراعلی بلوچستان اور چیف سیکرٹری بلوچستان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں صوبے کے مختلف اضلاع میں جاری منصوبوں کی سخت مانیٹرنگ کی جارہی ہے تاکہ ان منصوبوں کو مکمل اور معیار کے مطابق پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکے۔
سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور کی ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ، تاخیر اور معیار کی کمی برداشت نہ کرنے کی ہدایت
5