کو ئٹہ ( اباسین خبر)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر شیخ بلال احمد خان مندوخیل نے پاکستان پیپلزپارٹی کے نومنتخب چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اور لاکھوں جیالے اپنے نوجوان چیئرمین کے انتخاب پر خوش ہیںانہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کا چار سال کے لیے ایک بار پھر بلامقابلہ پاکستان پیپلزپارٹی کا چیئرمین منتخب ہونا پارٹی قیادت اور کارکنان کا اپنے چیئرمین پر بھرپور اعتماد کا مظہر ہے، اور ان کی قیادت میں پارٹی مزید مضبوط ہو گیشیخ بلال احمد خان نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جس پر عوام کا اعتماد ہے اور پارٹی اس وقت عوام کے ساتھ دکھ درد میں کھڑی ہے، پاکستانی عوام صرف بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم دیکھنا چاہتی ہیانہوں نے مزید کہا کہ ہمایوں خان کے سیکرٹری جنرل بننے سے پارٹی میں تنظیمی خلا پر ہو گیا ہے اور اس سے پارٹی تنظیم مزید مضبوط اور فعال ہو گی۔ ندیم افضل چن کی تعیناتی کو پارٹی کے شعبہ اطلاعات کیلئے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی مضبوط آواز کی ضرورت تھی جو پارٹی کے بیانیے کو میڈیا پر اجاگر کرےآمنہ پراچہ کو سیکرٹری فنانس بنانے کو خواتین ورکرز کی حوصلہ افزائی کا اقدام قرار دیا۔ سینیٹر شیخ بلال احمد خان نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی غریبوں کی جماعت ہے اور ملک کی سب سے بڑی وفاقی جماعت ہے جس میں تمام اقوام اور صوبوں کی نمائندگی موجود ہیانہوں نے آخر میں کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی انشا اللہ آنے والے الیکشن میں ملک بھر سے بھاری اکثریت لے کر وفاق سمیت چاروں صوبوں میں حکومت بنائے گی۔
سینیٹر شیخ بلال احمد خان مندوخیل کی بلاول بھٹو زرداری کو چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد
9