کو ئٹہ ( اباسین خبر)بلوچستان حکومت نے صوبے کے تمام اضلاع میں لیویز کے زیرانتظام بی ایریا کو اے ایریا میں تبدیل کرنے کے منصوبے پر کام شروع کر دیا ہے۔ محکمہ داخلہ بلوچستان نے اس منصوبے کے اخراجات، درکار اسلحہ اور وسائل کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔محکمہ داخلہ کی جانب سے آئی جی پولیس بلوچستان کو ارسال کردہ مراسلے میں وزیراعلی بلوچستان کی ہدایت پر صوبے کے تمام اضلاع میں لیویز کے زیرانتظام بی ایریا کو پولیس کے زیرانتظام لانے کے لئے تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔مراسلے میں آئی جی پولیس سے کہا گیا ہے کہ وہ اس حوالے سے تفصیلی پلان فراہم کریں اور تبدیلی کے لئے درکار وقت کی تفصیلات بھی پیش کریں۔ مراسلے میں بی ایریا کو اے ایریا میں تبدیل کرنے کے مالی اثرات، اخراجات، درکار اسلحہ، ٹیکنالوجی اور دیگر ضروری تفصیلات بھی فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ آئی جی پولیس کو جلد از جلد اس حوالے سے رپورٹ مرتب کر کے جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
بلوچستان حکومت کا لیویز کے زیرانتظام بی ایریا کو اے ایریا میں تبدیل کرنے کا منصوبہ شروع
8