8
کوئٹہ ( اباسین خبر)وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صدر مملکت آصف علی زرداری کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناں کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری پاکستان کے مدبر اور دور اندیش سیاسی رہنما ہیں اور پوری قوم ان کی مکمل صحت یابی کے لیے دعا گو ہے۔وزیراعلی بلوچستان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ان شا اللہ، صدر مملکت جلد صحت یاب ہو کر قومی رہنمائی کی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں گے۔ ان کا پیغام صدر زرداری کے لیے ملک بھر کی دعاں اور نیک تمناں کا عکاس ہے۔