پشاور(اباسین خبر)پی ٹی آئی کی اکانٹیبلیٹی کمیٹی نے سابق صوبائی وزیر تیمور جھگڑا کے خلاف چھان بین کا آغاز کر دیا ہے۔ کمیٹی نے تیمور جھگڑا کو محکمہ صحت اور خزانہ میں مبینہ کرپشن اور بے قاعدگیوں سے متعلق سوالنامہ بھیج دیا ہے۔سوالنامے میں کہا گیا ہے کہ بطور وزیرِ خزانہ کے پی کے دوران صوبہ کئی بار دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچا، اور پنشن و گریجویٹی کی مد میں 36 ارب روپے نکالے گئے۔ علاوہ ازیں محکمہ صحت سے جاری رقوم کی چھان بین محکمہ خزانہ سے نہیں کرائی گئی، اور خزانہ میں کئی تقرریاں کی گئیں جن میں سے بعض رشتہ دار تھے۔مزید برآں، محکمہ خزانہ آپ کے دور میں مسلسل مقروض رہا، صحت کارڈز میں ایسے اسپتالوں کا انتخاب کیا گیا جو معیار پر پورا نہیں اترتے تھے، اور کورونا کے دوران یو این کی فراہم کردہ مشینری کا استعمال بھی نہیں کیا گیا۔
پی ٹی آئی اکانٹیبلیٹی کمیٹی نے تیمور جھگڑا سے کرپشن کے الزامات پر چھان بین شروع کر دی
8