پشاور( اباسین خبر)خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ میڈیا اس بات کو غلط طریقے سے پیش کر رہا ہے کہ عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کے لیے کسی کو ٹاسک دیا ہے۔ انہوں نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے میڈیا سے تصدیق شدہ اطلاعات کے مطابق خبریں نشر کرنے کی درخواست کی۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ عمران خان نے واضح طور پر بتایا کہ وہ اپنے ذاتی فائدے کے لیے اسٹیبلشمنٹ سے بات نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا مقصد ملک کی معاشی ترقی اور سیاسی استحکام ہے، اور اس کے لیے پی ٹی آئی کو تسلیم کرنا ضروری ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ حالیہ ملاقات میں حکومتی معاملات اور افغانستان کے مسائل پر بات ہوئی، اور عمران خان نے واضح طور پر کہا کہ سیاسی استحکام کے لیے پی ٹی آئی کو دیوار سے لگانے کی کوششیں بند کرنی ہوں گی۔
عمران خان نے کسی کو بھی مذاکرات کا ٹاسک نہیں دیا میڈیا جھوٹ پھیلا رہا ہے:بیرسٹر ڈاکٹر سیف
8