پشاور( اباسین خبر) تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے پارٹی رہنماں کو آپس میں صلح کرنے پر آمادہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق، بیرسٹر گوہر کی وزیراعلی علی امین گنڈاپور، اسد قیصر، عاطف خان اور شہرام ترکئی سے گفتگو ہوئی، جس میں علی امین گنڈاپور دیگر پارٹی رہنماں سے اپنے اختلافات ختم کرنے پر رضامند ہوگئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد قیصر، عاطف خان اور شہرام ترکئی بھی اختلافات کو ختم کرنے پر متفق ہوگئے ہیں۔ بیرسٹر گوہر نے پارٹی کے اندرونی اختلافات کو حل کرنے کی کوششیں کیں اور علی امین گنڈاپور نے ان معاملات کو سلجھانے کے لیے رضامندی ظاہر کی۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بڑی سیاسی جماعتوں میں اختلافات ہوتے ہیں، تاہم اس کا مطلب یہ نہیں کہ پارٹی میں ٹوٹ پھوٹ ہو جائے گی۔ پارٹی رہنما اس بات پر متفق ہیں کہ اختلافات سے مسائل بڑھیں گے، اور وہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔دوسری جانب عاطف خان نے بھی تصدیق کی کہ وہ، اسد قیصر اور شہرام ترکئی علی امین گنڈاپور سے اختلافات ختم کرنے پر راضی ہوگئے ہیں۔
بیرسٹر گوہر کی کوششیں رنگ لائیں، پی ٹی آئی رہنمااختلافات ختم کرنے کیلے رضا مند
7