7
پاراچنار( اباسین خبر) ضلع کرم میں ٹل پاراچنار مین شاہراہ اور پاک افغان خرلاچی بارڈر کی بندش کے باعث معمولات زندگی مفلوج ہو گئے ہیں، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ دونوں راستے 186 دنوں سے بند ہیں جس کی وجہ سے علاقے کی معیشت اور روزمرہ کی سرگرمیاں متاثر ہو گئی ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ، کوہاٹ امن معاہدے کے بعد ضلع کرم میں بنکرز کی مسماری کا عمل بھی جاری ہے۔ اب تک 988 بنکرز مسمار کیے جا چکے ہیں، جس سے علاقے کے حالات مزید پیچیدہ ہو گئے ہیں۔