کوئٹہ( اباسین خبر) سینئر وکیل اور جے یو آئی کے رہنما کامران مرتضی نے ہائیکورٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سرفراز بگٹی کی سیاست پر تنقید کی اور کہا کہ بہت تیزی سے سرفراز بگٹی کے ہاتھ سے گیم نکل رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر مسئلے کا حل بات چیت میں ہے، اور انہوں نے ماہ رنگ کے حوالے سے اپنی تجویز پیش کی تھی، مگر بدقسمتی سے اس تجویز کو قبول نہیں کیا گیا۔کامران مرتضی نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سب سے زیادہ نقصان سرفراز بگٹی کو ہوگا اور ان کی وزیر اعلی شپ اور صوبے کی سیاست ہاتھ سے نکل جائے گی۔ انہوں نے حکومت کو مشورہ دیا کہ ابھی بھی وقت ہے کہ حالات کو سمجھ کر صورتحال کو بہتر بنایا جائے۔انہوں نے سرفراز بگٹی کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا، اب بہتر ہے کہ سرفراز بگٹی حالات کو سمجھ کر سنبھل جائے، ورنہ وہ اناڑی ثابت ہوں گے۔
سرفراز بگٹی کی وزیر اعلی شپ اور صوبائی سیاست ہاتھ سے نکلتی نظر آ رہی ہے:کامران مرتضی
6