8
لاہور( اباسین خبر)محکمہ سکول ایجوکیشن نے لاہور سمیت مختلف ایجوکیشن اتھارٹیز کو سکولوں کے سامنے زیبرا کراسنگ بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔ یہ فیصلہ بچوں کی حفاظت کے لیے کیا گیا ہے۔محکمہ کی جانب سے 18 ایجوکیشن اتھارٹیز کے سربراہان کو مراسلہ بھجوایا گیا، جس میں کہا گیا کہ زیبرا کراسنگ طلبہ کے محفوظ سڑک کراسنگ کے لیے بنائی جائے گی، اور زیبرا کراسنگ کے قریب ٹریفک سلو گزرے گی۔مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ شہری علاقوں میں موجود تمام سکولوں کے باہر زیبرا کراسنگ بنائی جائے گی، اور 10 دنوں کے اندر اندر زیبرا کراسنگ بنا کر رپورٹ ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔