لاہور( سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوران لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے اوپری نمبرز پر بیٹنگ کرنے کی حیران کن وجہ بتائی ہے۔کرکٹ پاکستان کو دیے گئے انٹرویو میں شاہین آفریدی نے کہا کہ وہ ہمیشہ ٹیم کی ضرورت کے تحت بیٹنگ کے لیے آتے ہیں، خاص طور پر جب ٹیم کا اسٹرکچر مشکل وقت میں ہوتا ہے اور 30-40 رنز پر 4 یا 5 کھلاڑی آٹ ہوچکے ہوتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بطور کپتان ان کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ میچ کو فنش کرنے والے بیٹرز پر دبا نہ آئے اور وہ مشکل وقت میں وکٹ نہ گنوا دیں۔شاہین آفریدی نے اس بات پر زور دیا کہ اگر وہ خود دبا کا سامنا کرتے ہیں اور وکٹ گرتی ہے تو اس سے ٹیم کو زیادہ نقصان نہیں پہنچتا، تاہم اگر کچھ رنز بن گئے تو حریف پر پریشر پڑ سکتا ہے۔
شاہین آفریدی نے اوپری نمبرز پر بیٹنگ کرنے کی وجہ بتا دی
8