لاہور( سپورٹس ڈیسک)سابق کرکٹر باسط علی نے نیوزی لینڈ کے دورے میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی بدترین شکستوں کے بعد سلیکشن کمیٹی سے فوری طور پر استعفی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے باسط علی نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی کو ٹیم تشکیل دینے میں کوئی مہارت حاصل نہیں۔ انہوں نے علیم ڈار، عاقب جاوید، اسد شفیق، اظہر علی اور حسن چیمہ پر مشتمل کمیٹی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ یہ لوگ اس پوزیشن کے اہل نہیں ہیں۔باسط علی نے مزید کہا کہ سلیکشن کمیٹی کے ارکان کو نہیں پتا کہ ٹیم کیسے تیار کی جاتی ہے، اور چیمپئنز ٹرافی کے بعد سے ہر شو فلاپ رہا ہے۔ انہوں نے عاقب جاوید کے استعفی کا بھی مطالبہ کیا اور کہا کہ اگر یہ لوگ مزید 4 ماہ تک رہے تو پاکستان بنگلہ دیش سے بھی سیریز ہار جائے گا۔واضح رہے کہ پاکستان نے دورہ نیوزی لینڈ میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا تھا، جبکہ نیوزی لینڈ نے اپنے اسٹارز کی غیر موجودگی میں نوجوان کھلاڑیوں کو میدان میں اتارا تھا، جنہوں نے پاکستان کو 5 ٹی20 میچز کی سیریز میں 1-4 سے شکست دی تھی۔
باسط علی کا سلیکشن کمیٹی سے فوری استعفیٰ کا مطالبہ
10