9
اسلام آباد( اباسین خبر)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف 13 اپریل کو کراچی میں اسرائیل مردہ باد مظاہرے کا اعلان کیا ہے۔اپنے بیان میں مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ غزہ کے مسلمانوں پر اسرائیل کے ظلم کی تاریخ پر سیاہ دھبے ہیں، اور اسرائیل نے امن معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ پر حملہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں شیر خوار بچے زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں، جبکہ مسلمان حکمران خاموش ہیں۔مولانا نے نیتن یاہو کو جنگی مجرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ عالمی عدالتِ انصاف نے اسے گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔