نیو یارک ( مانیٹرنگ ڈیسک)ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے پیرنٹل کنٹرول اپ ڈیٹ متعارف کرانے کے بعد 16 برس سے کم عمر انسٹاگرام صارفین کے لیے لائیو اسٹریمنگ فیچر پر پابندی عائد کر دی ہے۔میٹا کے مطابق، 16 برس سے کم عمر کے صارفین کو انسٹاگرام پر ڈائریکٹ میسجز میں مشکوک تصاویر خود بخود دھندلا دینے والے فیچر کو بند کرنے کے لیے والدین کی اجازت درکار ہوگی۔یہ اپ ڈیٹس سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ٹِین اکانٹ سسٹم کا حصہ ہیں، جو گزشتہ ستمبر میں متعارف کرایا گیا تھا۔ اس سسٹم کے تحت 16 برس سے کم عمر صارفین کے اکانٹس خود بخود پرائیویٹ ہو جاتے ہیں اور حساس مواد کے لیے سخت سیٹنگز اپلائی کر دی جاتی ہیں۔میٹا نے فیس بک اور فیس بک میسنجر کیلئے بھی ٹِین اکانٹس متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے، اور اس کے بعد سے تقریبا 5 کروڑ 40 لاکھ نوعمر صارفین عالمی سطح پر ٹِین اکانٹس میں منتقل ہو چکے ہیں۔
میٹا کا انسٹاگرام پر 16 برس سے کم عمر صارفین کیلئے لائیو اسٹریمنگ کی پابندی
9