7
کوئٹہ( اباسین خبر) جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے نوابزادہ گہرام بگٹی کی گرفتاری پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ گہرام بگٹی کو غیر آئینی طور پر گرفتار کیا گیا۔نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے کہا کہ وہ کل عدالت سے رجوع کر کے گہرام بگٹی کی رہائی کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئینی جدوجہد کرنے والے کسی بھی فرد کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا اور پارٹی کا آئندہ کا لائحہ عمل مشاورت کے بعد طے کیا جائے گا۔