8
سکھر (اباسین خبر)سکھر میں واکنگ ٹریک پارک کے قریب گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق ہو گیا، جبکہ 2 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق حادثے کے بعد ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گیا تھا، تاہم بعد ازاں اسے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والا نوجوان کراچی سے عید منانے کے لیے سکھر آیا تھا۔