ممبئی ( شوبز ڈیسک)بھارتی ٹی وی کی معروف اداکارہ کریسان باریٹو نے انکشاف کیا ہے کہ سشانت سنگھ راجپوت کے حق میں بولنے کی وجہ سے انہیں شدید جذباتی اور پیشہ ورانہ نقصان اٹھانا پڑا۔ اداکارہ، جو سشانت کی قریبی دوست اور “سسرال سمر کا” میں اپنے کردار کے لیے جانی جاتی ہیں، نے بتایا کہ سشانت کی موت کے بعد ان کے حق میں آواز اٹھانے کے سبب انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور کچھ پروڈکشن ہاسز نے انہیں کام دینے سے انکار کر دیا۔کریسان باریٹو نے شردول پنڈت کے پوڈکاسٹ ان سینسرڈ ود شردول میں اپنی بات رکھتے ہوئے کہا کہ بھارت میں اداکاروں کو غم منانے کی اجازت نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جب انہوں نے سشانت کی موت پر افسوس کا اظہار کیا تو لوگوں نے ان پر تنقید کی اور کہا کہ وہ توجہ حاصل کرنے کے لیے ایسا کر رہی ہیں، کیونکہ وہ کیمرے کے سامنے ہیں۔ کریسان نے مزید کہا کہ یہاں حقیقی جذبات کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے، اور لوگوں کو یہ لگتا ہے کہ اداکار محض دکھاوا کر رہے ہیں۔
کریسان باریٹو کا انکشاف: سشانت کے حق میں بولنے پر پیشہ ورانہ نقصان کا سامنا
6