وا شنگٹن ( کامرس ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے جان بوجھ کر اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھا پیدا نہیں کیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ امریکی قیادت نااہل تھی جس نے دنیا کو بری طرح استحصال کیا۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ٹیرف دوا کے طور پر کام کر رہا ہے، جیسے کسی بیماری کو درست کرنے کے لیے دوا لی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے ممالک نے امریکا کے ساتھ برا سلوک کیا کیونکہ ماضی کی قیادت نے ایسا ہونے دیا۔صدر ٹرمپ نے اس بات کا بھی عزم ظاہر کیا کہ وہ تب تک پیچھے نہیں ہٹیں گے جب تک دوسرے ممالک امریکا کے ساتھ تجارتی توازن نہیں قائم کر لیتے۔ انہوں نے واضح کیا کہ چین کے ساتھ تجارتی خسارہ حل کیے بغیر مذاکرات ممکن نہیں ہیں اور ٹیرف کے معاملے پر یورپ و ایشیا کے رہنماں سے بات چیت ہوئی ہے۔
اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھا جان بوجھ کر پیدا نہیں کیا:ٹرمپ کا دعوی
4