لاہور( شوبز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ مدیحہ امام نے ایک ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران تھپڑ لگنے کے باعث ایک کان کی سماعت متاثر ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ عید کے موقع پر نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ اس واقعے کی تصدیق ان کے ساتھی اداکار فیصل قریشی نے بھی کی۔مدیحہ امام نے کہا کہ وہ اپنے ایک کان سے کم سنتی ہیں، جس پر فیصل قریشی نے کہا کہ یہ بات سچ ہے اور یہ حادثہ سیٹ پر ایک واقعہ کے دوران ہوا تھا۔ اداکارہ نے مزید وضاحت کی کہ وہ مکمل طور پر سماعت سے محروم نہیں ہیں، لیکن انہیں بات کرتے وقت تھوڑا سا بلند آواز میں سننا پڑتا ہے۔مدیحہ امام نے بتایا کہ یہ واقعہ ایک ساتھی اداکار کی طرف سے تھپڑ مارے جانے کے سبب ہوا تھا، جس کا اثر ان کے کان پر پڑا اور اب انہیں ایک کان سے کم سنائی دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ اداکاری بہت آسان کام ہے، وہ حقیقت سے بے خبر ہیں، یہ بہت مشکل اور مشقت کا کام ہے۔میزبان رابعہ انعم کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کیا اداکارہ نے اس شخص کو معاف کر دیا جس نے انہیں مارا تھا؟ مدیحہ امام نے کہا کہ یہ جان بوجھ کر نہیں کیا گیا تھا، یہ ایک غلطی تھی جس کا اثر ان پر ہوا۔فیصل قریشی نے بھی اس بات کا ذکر کیا کہ کچھ عرصہ قبل انہوں نے اداکارہ صبا قمر سے زوردار تھپڑ کھایا تھا، اور اس بارے میں مزید بتایا کہ خواتین اداکاراں کو تھپڑ مارنا ظاہر کرنے کے لیے ایک معمولی عمل ہوتا ہے۔
مدیحہ امام کا شوٹنگ کے دوران تھپڑ لگنے سے ایک کان کی سماعت متاثر ہونے کا انکشاف
8